the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط تحریر کیا ہے جس میں نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھا نے کا کہا گیا ہے۔

مسئلہ کشمیر کی گونج اب برطانوی ایوان تک بھی جا پہنچی ہے جہاں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا کہا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے 30 اراکین نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں کو خط تحریر کیا ہے جس میں ڈیوڈ کیمرون سے نریندر مودی کے دورہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ پچھلے کئی سالوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مظالم کا یہ سلسلہ مودی حکومت میں زور پکڑ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے 200 مصنفوں



کی جانب سے بھی ڈیوڈ کیمرون پر خط کے ذریعے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جب کہ دوسری جانب نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر 10 ڈاوننگ اسٹریٹ پر ، سکھ اور کشمیری برادری، برطانوی طالب علموں اور دیگر  کی جانب سے احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ برطانیہ تک بھی جا پہنچا ہے جہاں برطانیہ میں مقیم شہریوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی دیوار پر نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ان کو خوش آمدید نہ کرنے کے نعرے درج کردیئے ہیں اور مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے کر ان کے ہاتھ میں تلوار تھامی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.